نئی دہلی : بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدارتی الیکشن سے صرف ایک ہفتہ قبل دونوں امریکی وزرا کی بھارت آمد اہمیت رکھتی ہے ، بالخصوص اس لیے بھی کہ چین کے ساتھ جھڑپوں کے حوالے سے بھارتی حکومت پر الزام لگایاجا رہا ہے کہ وہ ملکی سرزمین کا دفاع کرنے میں ناکام ہو گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق دونوں امریکی وزرا بھارت کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر بھی تبادلہ خیال کریں گے ، دونوں مہمان وزیراعظم مودی سے بھی ملاقات کریں گے ۔
مشرق مزید