Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بھارتی قبضے کے 73سال، دنیا بھر میں کشمیریوں کا کل یوم سیاہ : آزادی کی صبح جلد طلوع ہوگی : علی گیلانی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سری نگر :  بھارتی قبضے کے 73سال ہونے پر کنٹرول لائن کے آر پار اور دنیابھر میں مقیم کشمیری کل یوم سیاہ منائیں گے ۔حریت لیڈرسید علی گیلانی نے کہاآزادی کی صبح جلد طلوع ہوگی۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارت نے 27اکتوبر1947ء کو تقسیم بر صغیر کے فارمولے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور کشمیریوں کی خواہشات کے برعکس جموں وکشمیرمیں اپنی فوجیں اتارکر اس پر ناجائز قبضہ کرلیاتھا۔بھارتی قبضے کے خلاف کشمیری سیاہ پرچم لہرانے کے ساتھ کل احتجاجی مظاہرے کرینگے ،ریلیاں اور جلوس نکا لیں گے جبکہ اقوام متحدہ کے مبصر دفاتر کو یاداشتیں پیش کی جائیں گی جن میں اقوام متحدہ پر کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمدکرانے کے لئے زور دیا جائے گا۔بزرگ حریت لیڈر سیدعلی گیلانی نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا 27، اکتوبر 1947 برصغیر کی تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن ہے جب بھارتی افواج نے پہلی بار اپنے منحوس قدم جنت نظیر کشمیر پر رکھ کر اس خطہ کا تقدس پامال کیا اوریہاں کے باشندوں کا سکون غارت کردیا۔تاریخ گواہ ہے کشمیری عوام نے نہ صرف اس غاصبانہ قبضہ کو تسلیم نہیں کیا بلکہ وہ اپنی سرزمین کو بھارتی تسلط سے آزاد کرانے کیلئے بے سروسامانی کے باوجودبھارت کے جبرواستبداد کے سامنے سینہ سپر ہوگئے ۔ انہوں نے مزید کہاشہدائے کشمیر کی قربانیاں ہمارے پاس مقدس امانت کی طرح ہیں اور انکی حفاظت کرنا ہمارا اخلاقی ، ملی اور قومی فریضہ ہے ۔انہوں نے کہاشہدا کی قربانیوں کی بدولت انشاء اللہ جلدہماری آزادی کی صبح طلوع ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.