کراچی ( سٹاف رپورٹر) ماڈل و اداکارہ اور ڈرامہ پروڈیوسر شازیہ صدیقی نے کہا ہے کہ شو انڈسٹری سے منسلک لوگ محنت اور ایمانداری کیساتھ کام کریں تو انڈسٹری صرف مضبوط نہیں ہو گی بلکہ دوڑے گی، بدقسمتی سے انڈسٹری میں آج بھی کئی گروپ ہیں اور ہر کوئی اپنے مفادات کو دیکھ رہا ہے ۔انہوں نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈرامہ انڈسٹری کو بڑی مچھلیوں نے چنگل میں جکڑلیا ، ہر جانب لابی ازم ہے جس سے ڈرامے یکسانیت کا شکار ہوگئے ،من پسند فنکاروں کیلئے سکرپٹس لکھوائے جاتے ہیں ، نئے ابھرتے ہوئے فنکاروں کو نظر انداز کیا جارہاہے ۔
مشرق مزید