Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وائٹ ہاؤس میں ہیلووین تقریب کا انعقاد، صدر ٹرمپ کی میلانیا کے ہمراہ شرکت

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن:   وائٹ ہاؤس میں ہیلووین کی پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں صدر ٹرمپ نے اہلیہ سمیت شرکت کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ تقریب کے مہمان ِ خصوصی تھے۔ تقریب میں بچے کدوؤں سے سجے اسٹیج کے قریب سے گذرتے ہوئے صدر ٹرمپ اور ا ن کی اہلیہ کو ہاتھ ہلاتے رہے۔ صدر اور ان کی اہلیہ بھی بچوں کی طرف ہاتھ ہلا ہلا کر مسکراتے رہے۔

ایک بچہ اور بچی تو امریکی صدر اور خاتونِ اول کا روپ دھار کر آ گئے انہیں دیکھ کر سبھی محظوظ ہوئے۔ اس موقع پر وائٹ ہاؤس کے شیفس نے لذیذ مٹھائیاں، کوکیز اور چاکلیٹس سمیت بچوں کے من پسند پکوان تیار کیے۔ بچوں کی دلچسپی کیلئے فنکاروں کو بھی مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے اپنی پرفارمنس سے تقریب کو یادگار بنا دیا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.