Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

انتظار کی گھڑیاں ختم: میٹرو اورنج لائن ٹرین کو عوام کے لیے کھول دیا گیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:   لاہوریوں کے لئے جدید سفری سہولت کا بڑا تحفہ، 5 سال میں مکمل ہونے والی اورنج لائن میٹرو ٹرین کو عوام کیلئے کھول دیا گیا۔ ٹرین روزانہ صبح ساڑھے 7 سے رات ساڑھے 8 بجے تک چلے گی۔

اورنج ٹرین نے ڈیرہ گجراں سٹیشن سے 10 منٹ کی تاخیر سے 7 بج کر 40 منٹ پر اپنے پہلے سفر کا آغاز کیا۔ پہلے ہی روز میٹرو ٹرین کے سٹیشنوں پر مسافروں کا رش بڑھ گیا۔ شہری اورنج ٹرین کے سٹیشنوں پر ٹوکن کے حصول کے لئے قطاروں میں کھڑے رہے۔

لوگوں اور طلبہ کا کہنا تھا کہ صبح سویرے ہی سٹیشن پر آ گئے، اورنج ٹرین پر سفر کے لئے بے تاب ہیں، فلموں میں ایسی ٹرین دیکھتے تھے، آج سفر بھی کر رہے ہیں۔ خواتین نے کہا کہ پہلے دن ٹرین چل رہی ہے، اورنج ٹرین کی سیر کے لئے آئی ہیں۔

اورنج لائن ٹرین کے سٹیشنوں پر کارڈ کے حصول کیلئے بھی مسافر نظر آئے، جنہوں نے 130 روپے میں کارڈ حاصل کیا، اب وہ بآسانی اورنج ٹرین میں سفر کر سکیں گے۔

27 کلو میٹر کے ٹریک پر 26 سٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ اورنج ٹرین یہ فاصلہ 45 منٹ میں طے کرے گی۔ ہر ایک کلو میٹر پر سٹیشن، ہر 5 منٹ بعد ٹرین آئے گی، ٹرین کا یکطرفہ کرایہ 40 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اورنج ٹرین ساڑھے 7 بجے سے 10 بجے تک ہر سٹیشن پر 3 منٹ رکے گی۔ صبح 10بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک ہر سٹیشن پر ایک منٹ کا سٹاپ کرے گی۔ شام ساڑھے 5 سے ساڑھے 8 بجے تک ہر سٹیشن پر 3 منٹ رکے گی۔ خواتین، معذور اور بزرگ مسافروں کیلئے الگ نشستیں مختص کی گئیں۔

واضح رہے منصوبے کا معاہدہ پاکستان اور چین کے درمیان مئی 2014 میں ہوا تھا، پی سی ون کے مطابق ٹرین منصوبہ 27 ماہ میں مکمل ہونا تھا تاہم یہ منصوبہ 60 ماہ کے عرصہ میں مکمل ہوا۔ اورنج ٹرین کے 11 تاریخی مقامات پر 16 ماہ تک تعمیراتی کام بند رہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.