Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

امریکا میں صدارتی انتخابات قریب تر، صدر ٹرمپ کو دھاندلی کے خدشات ستانے لگے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن:   امریکا میں صدارتی انتخابات قریب آنے پر صدر ٹرمپ کو دھاندلی کے خدشات ستانے لگے۔ کہتے ہیں ان کے پارٹی کے رضاکار دھاندلی پر نظر رکھیں گے۔ امریکا بھر میں ہونے والے سرویز میں ڈیمو کریٹس کو برتری حاصل ہے۔

وائٹ ہاؤس کا اگلا مکین کون ہو گا، فیصلہ آٹھ دن بعد ہو جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے انتخابات میں دھاندلی کے خدشے کا اظہار کر دیا۔ ریاست نیو ہمپشائر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کے دوران ریپبلکنز رضاکاروں سے کہا کہ وہ الیکشن ڈے پر بڑے پیمانے پر ہونے والی دھاندلی کے ثبوت جمع کریں۔

حمایتیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ 4 سال پہلے حاصل کی گئی فتح کو بھی یاد کرتے رہے۔ تقریر کے آخر میں ہلکا پھلکا رقص کرنا نہیں بھولے۔

ریاست مشی گن میں ڈیموکریٹک نائب صدر کی امیدوار کملا ہیرس نے کہا کہ لوگ باہر نکلیں اور جلدی جلدی ووٹ ڈالیں۔ انہوں نے ایک چرچ میں بھی جا کر خطاب کیا۔ صدر ٹرمپ مشی گن اسٹیٹ میں 2016 میں فاتح قرار پائے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.