Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

واٹس ایپ اب کونسا نیا اور دلچسپ فیچر لانے والا ہے؟

0

واٹس ایپ کی جانب سے حریف ایپس سے مقابلے کیلئے تقریباً ہر ماہ ہی نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں، کمپنی نے ایک اور دلچسپ فیچر بیٹا ورژن پر متعارف کرادیا ہے۔

واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کیلئے نت نئے فیچرز پر کام کررہا ہے، ایسا ہی ایک اور نیا فیچر بھی صارفین کو جلد دستیاب ہوگا جس کی مدد سے وہ اپنی شخصیت کو اسٹیکر میں تبدیل کرسکیں گے۔

میسجنگ ایپس کی اپ ڈیٹ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ (واٹس ایپ بیٹا انفو) WABetaInfo کے مطابق واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کیلئے اپنے بیٹا ورژن میں نیا فیچر متعارف کرادیا ہے۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو نے نئے فیچر کے کچھ اسکرین شاٹ بھی شیئر کئے ہیں، جن سے معلوم ہوتا ہے کہ تھری ڈی اواتار بنانے پر اسٹیکر کیسا نظر آئے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.