Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

فضل الرحمن،نواز شریف میں ٹیلیفونک رابطہ، استعفوں سے متعلق کمیٹی پر تبادلہ خیال

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں اسمبلیوں سے استعفوں کے لیے کمیٹی کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی اپوزیشن کی طرف سے بلائی گئی اے پی سی کے بعد پہلی بار سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان رابطہ ہوا ہے، رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیاں ملکی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اے پی سی کے بعد کی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک کے ایکشن پلان پر بھی مشاورت کی گئی، اپوزیشن کے نئے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی سربراہی پر بھی مشاورت ہوئی۔ اسمبلیوں سے استعفوں کے لئے کمیٹی کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.