Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

28ویں قومی کھیل برائے خصوصی افرادکا پشاور میں رنگارنگ تقریب کا آغاز

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد کے لئے 28 ویں قومی کھیل قیوم سپورٹس کمپلیکس میں رنگارنگ تقریب کے ساتھ شروع ہو گئی۔

گیمز میں ملک بھر سے 700 سے زائد مرد وخواتین کھلاڑی 44 مختلف گیمز میں شرکت کر رہے ہیں۔ گیمز کا باضابطہ افتتاح وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات وہائیر ایجوکیشن کامران بنگش نے کیا۔

اس کے بعد قومی ترانہ اور تمام ٹیموں نے مارچ پاسٹ پیش کیا۔ ان گیمز میں صوبہ سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سے کھلاڑی شرکت کر رہے۔

ان میں کرکٹ، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، رسہ کشی، ایتھلیٹکس، وہیل چیئر ریس، ڈسکس تھرو وہیل چیئر کرکٹ، سٹینڈنگ کرکٹ، ڈسکس تھرو وہیل چیئر، جیولن تھرو، شاٹ پٹ، پاور لفٹنگ، باڈی بلڈنگ، آرچری، ووڈ بال، بوس گیمز، وہیل چیئر باسکٹ بال اور ان ہی گیمز میں دیگر مختلف ایونٹس شامل ہیں۔ یہ گیمز تین دن تک جاری رہیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.