Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

دنیا میں کورونا وائرس سے 9 لاکھ 94 ہزار اموات

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 28 لاکھ 948 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 9 لاکھ 94 ہزار 253 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 76 لاکھ 8 ہزار 656 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 63 ہزار 932 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 41 لاکھ 98 ہزار 39 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 8 ہزار 447 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 72 لاکھ 44 ہزار 491 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 25 لاکھ 55 ہزار 325 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 14 ہزار 141 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 44 لاکھ 80 ہزار 719 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے، جہاں کورونا سے 93 ہزار 440 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 59 لاکھ 8 ہزار 748 ہو گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.