Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ویرات کی ناقص فیلڈنگ پر تنقید، انوشکا آگ بگولہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی :  انڈین پریمیئر لیگ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی ناقص کارکردگی پر تنقید ہوئی تو انوشکا شرما برا مان گئیں اور انہوں نے اپنے شوہر کا دفاع کیا۔آئی پی ایل کے میچ میں ویرات کوہلی کی ناقص فیلڈنگ پر سابق کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر سنیل گواسکر نے تبصرہ کیا جو انوشکا شرما کو بالکل پسند نہیں آیا۔کوہلی کے کیچ چھوڑنے پر گواسکر نے کہا کہ ‘لگتا ہے کوہلی لاک ڈاؤن کے دوران صرف انوشکا کی باؤلنگ پریکٹس کررہے تھے ’۔گواسکر کی اس بات پر بالی ووڈ اداکارہ غصہ ہوئیں اور انہوں نے سابق کرکٹر کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انسٹاگرام پر اپنی سٹوری پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ‘مسٹر گواسکر آپ کا تبصرہ نامناسب تھا، کرکٹ میں شوہرکی ناکامی یا خراب کارکردگی کا الزام بیوی کو دینا غلط اور سراسر زیادتی ہے ’۔دوسری جانب سنیل گواسکر نے اپنی بات کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں نے انوشکا پر کوئی الزام عائد نہیں کیا اور نہ ہی کوئی نازیبا لفظ بولا ۔یاد رہے کہ ایک روز قبل رائل چیلنجرز بنگلور اور کنگز الیون پنجاب کے درمیان میچ کھیلا جارہا تھا، جس میں ویرات کوہلی نے کے ایل راہول کے دو کیچ ڈراپ کیے جس کی وجہ سے اُن کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.