Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

جنوری میں جنوبی افریقن ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(سپورٹس  رپورٹر) چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے جنوری میں جنوبی افریقن ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی، کہتے ہیں کہ زمبابوے سیریز کے بعد قومی ٹیم کے ہمراہ پاک شاہینز بھی نیوزی لینڈجائیں گے ،نئے آئین کی منظوری کے بعد ڈیپارٹمنٹ کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی۔ ۔ ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم خان نے بتایا کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ سرگرمیوں کیلئے ایکٹو ہے ،امید کرتے ہیں ملک میں مزید کرکٹ بھی آئے گی۔ پاکستان ٹیم بھی نیوزی لینڈ جائے گی ۔ چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ کلب کرکٹ پی سی بی کیلئے بہت ضروری ہے ،تمام بین الاقوامی کرکٹرز کلب کرکٹ سے آگے آئے ہیں،ہم ملک میں اپنے تمام کلبوں کو رجسٹرڈ کریں گے ،کلب کرکٹ کا سسٹم بننے سے کرکٹ مضبوط ہوگی، ہماری چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کلب کرکٹ کو چلائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.