Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ٹی ٹونٹی کپ: سیکنڈ الیون ٹیموں کو اینٹی کرپشن پر لیکچر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:   قومی ٹی ٹونٹی کپ کے سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو اینٹی کرپشن پر لیکچر دیا گیا۔

قذافی سٹیڈیم کے سٹینڈز میں یکجا کئے جانے والے تمام 6 سکواڈز کے کھلاڑیوں کو ایونٹ کے دوران بد عنوان عناصر کی سرگرمیوں سے بچاؤ کیلئے انتہائی محتاط رویہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی، بائیو سکیور ماحول میں کرکٹرز کیلئے عام افراد سے ملنے جلنے کے مواقع نہیں ہیں، تاہم موجودہ صورتحال میں کھلاڑی سوشل میڈیا پر زیادہ سرگرم ہیں، انہیں خاص طور پر اس حوالے سے احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں اور آفیشلز کو واضح طور پر پیغام دیا گیا ہے کہ کسی بھی مشکوک شخص کی جانب سے رابطے کی اطلاع فوری طور پر پی سی بی کو کی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.