Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاک سوزوکی نے آلٹو کے علاوہ چند دیگر گاڑیوں کی بکنگ دوبارہ شروع کر دی

0

پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی آلٹو کار کے علاوہ چند دیگر گاڑیوں کی بکنگ دوبارہ شروع کر دی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق کمپنی کی طرف سے صرف کارپوریٹ کسٹمرز کے لیے ویگن آر وی ایکس آر، ویگن آر وی ایکس ایل، کلٹس وی ایکس آر، سوفٹ جی ایل مینوئل اور سوفٹ جی ایل سی وی ٹی کی بکنگ سے پابندی اٹھائی گئی ہے۔

ویگن آر اے جی ایس، کلٹس وی ایکس ایل، اے جی ایس، سوفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی اور آلٹو کے تمام ماڈلز کی بکنگ پر تاحال پابندی برقرار ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کمپنی کا پروڈکشن پلانٹ اب بھی اپنی پوری صلاحیت کے مطابق نہیں چل رہا اور صرف محدود یونٹ ہی تیار کیے جا رہے ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ کمپنی ستمبر میں اپنے تمام کسٹمرز کے لیے تمام گاڑیوں کی بکنگ سے پابندی اٹھا لے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.