Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں وہ اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں، وزیر داخلہ بلوچستان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کو ئٹہ(آئی این پی)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کوئٹہ ہزار گنجی میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی،  وزیر داخلہ نے اپنے مذمتی بیان میں دھماکے میں زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں وہ اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں۔ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنا کہاں کی انسانیت ہے انہوں نے کہا کہ دشمن کی  مذموم کارروائیاں عوام حکومت اور پاک فوج کے دہشتگردی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتا،وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مجرمان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لاےا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نہیں چاہتا بلوچستان میں امن قائم ہو مگر ہم دشمن کو ناکام بنا دیں گےااور بلوچستان خطے کا اہم صوبہ بننے جا رہا ہے وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.