Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

چمن پاک افغان بارڈر پر 12روز بعد معطل تجارت بحال

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

چمن(آن لائن)چمن پاک افغان بارڈر پر 12روز بعد معطل تجارت بحال کر دی گئی گزشتہ روز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی جلات خان کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ضلع چمن جمعہ داد مندوخیل کو تجارت بحالی کے حوالے سے خط ارسال کیا گیا جس پر ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل نے حکام بالا کو پاک افغان پر ہونے والے تجارت سے مکمل بریفنگ دی گئی اور آگاہ کیا جس پر آج 26جولائی سے چمن پاک افغان بارڈر پر تجارت دوبارہ بحال کر دی گئی سرحد پر طالبان کے کنٹرول کے بعد دونوں ممالک کے مشترکہ مشاورت سے سرحد مکمل سیل کردیاگیا تھا جو کہ 12روز بعد بحال کر دیا گیا چیمبر آف کامرس کے مطابق پاک افغان بارڈر پر 12بجے سے شام 5بجے تک تجارتی سرگرمیاں بحال رہے گی سرحد پر تجارت بحالی کے بعد درجنوں مال بردار ٹرک پاکستان اور افغانستان میں داخل ہوئے پاک افغان بارڈر پر تجارت سرگرمیاں بحال ہونے سے تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تجارت کی بندش سے تاجروں کو کروڑوں کا نقصان ہو رہا تھا چمن چیمبر آف کامرس صدر حاجی جلات خان نے کہا کہ وہ گذشتہ کہی دنوں سے ڈپٹی کمشنر چمن اور دیگر اعلی حکام سے رابطوں میں تھے تاکہ جو تجارت طالبان کے افغانستان میں آنے کے باعث بند ہوئی ہے وہ دوبارہ بحال ہوسکے انہوں نے ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد مندوخیل اور دیگراداروں کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انکی بدولت وہ آج سے تجارت کیلئے بارڈر کھولنے میں کامیاب ہوئے ہیں ایک سوال کے جواب میں جلات خان کا کہنا تھا کہ افغان تاجروں باالخصوص جن کے انگور وغیرہ پاکستان آرہے تھے بارڈر کی بندش سے انکی پریشانی زیادہ تھی جو اب دور ہوگءکیونکہ اب افغانستان سے تازہ میوہ اور فروٹ باآسانی اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد اور کراچی کی منڈیوں تک پہنچ سکتی ہے اور ہمسایہ ممالک کے درمیان یہ سرحد تجارت کیلئے رات بار بجے تک روزانہ کی بنیاد پر کھلا رہے یاد رہے کہ طالبان کی جانب سے افغانستان کی سرحدی ڈسٹرکٹ اسپین بولدک پرقبضے کے بعد پاکستان نے 14جولائی کو افغانستان کے ساتھ چمن اور اسپین بولدک کی سرحد بن کردی تھی تاہم عید کے باعث 17جولائی طالبان اور پاکستان کے سرحدی حکام نے پہلے پیدل آمدرفت کیلئے سرحد کھول دی تھی تاکہ سرحد کے دونوں جانب پھنسے ہوے لوگ باالخصوص جولوگ عید کے موقع پر اپنوں سے ملنے جانے کے خواہشمند تھے کیلئے سرحد کھول دی تھی جبکہ 2ہفتے بعد آج سے تجارت کیلئے سرحد دوبارہ کھل گئی نتیجے میں درجنوں کنٹینرز اور ٹرک بارڈر کراس کرگئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.