Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حادثات وواقعات،8 افراد جاں بحق

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (سٹی رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حادثات وواقعات میں 8 افراد جاںبحق جبکہ بچے اور پولیس اہلکاروںسمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر خضدار کے مقام پر تیز رفتار کوچ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ابرار بھی شامل ہے۔ حادثے کے دوران کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور لاشیں سڑک پر بکھر گئیں۔ اسی طرح کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں سبزی منڈی کے گیٹ پر نامعلو م دہشت گردی کی جانب سے نصب کیا گیا دھماکہ خیز مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد شبیر احمد اور میر احمد زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے نزدیکی عمارتوں ، دکانوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے سے زمین میں گڑھا پڑ گیا دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بم ڈسپوزل کا عملہ ، سی ٹی ڈی اور فرنٹیئر کور کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لیکر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں ایک کلو وزنی بارودی مواد استعمال کیا گیا اور دھماکہ ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا تھا ۔ اوتھل کھرڑی ندی میں ایک نوجوان ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ اس کے علاوہ پنجپائی کے علاقے میں 2 موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ بختیار آباد ڈومکی کے علاقے میں تیز رفتار مزدا ٹرک گشت کرنے والی پولیس کی موبائل کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار خمیسہ خان اور تاج محمد سیال زخمی ہوگئے۔ چمن میں جھگڑے کے دوران 4 افراد زخمی ہوگئے۔ کچلاک میں اندھی گولی لگنے سے بچہ زخمی ہوگیا۔ نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئیں۔ مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔یاد رہے کہ کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکے کا سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.