Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

دنیا کا امیر ترین شخص ایلن مسک ٹویٹر کا مالک بن گیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نیویارک :  دنیا کا امیر ترین شخص ایلن مسک سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کا مالک بن گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹویٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور ایلن مسک کے درمیان گزشتہ روز معاہدہ متوقع تھا۔

اس حوالے سے نیویارک ٹائمز  کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ ایلن مسک نے ٹویٹر خریدنے کے لیے 44 ارب ڈالر کی آفر کی تھی، ٹویٹر کے شیئر ہولڈرز کو فی شیئر 54.20 ڈالرز ملیں گے، خبر آتے ہی ٹویٹر کی شیئر کی قیمت میں 4 فیصد تک اضافہ ہوگیا تھا۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ساتھ ملاقات کے بعد اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر 44 ارب ڈالرکے ساتھ ایلن مسک کی ملکیت بن چکا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.