Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کپڑے کے اوپر سے جسم کو ہاتھ لگانا جنسی ہراسانی نہیں، بھارتی عدالت

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بمبئی ہائی کورٹ نے جنسی ہراسانی کے ایک ملزم کی درخواست پر ماتحت کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ کسی بھی بچی کے جسم کو کپڑے کے اوپر سے ہاتھ لگانے کو جنسی ہراسانی نہیں کہا جا سکتا۔

 بمبئی ہائی کورٹ کی ناگپور برانچ کی سنگل بینچ عدالت نے مذکورہ فیصلہ 19 جنوری کو دیا تھا تاہم اب اس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔

بمبئی ہائی کورٹ کی خاتون جج جسٹس پشپا وریندرا گینڈیوالا نے ملزم ستیش بندھورگڑے کی درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کپڑے اتارے بغیر بچی کے جسم کو ہاتھ لگانا جنسی ہراسانی نہیں ہے تاہم یہ ایک خاتون یا شخص کی تضحیک ہے۔

جسٹس پشپا وریندرا گینڈیوالا نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ مذکورہ کیس میں یہ شواہد نہیں ملے کہ ملزم نے براہ راست جسمانی چھیڑ چھاڑ یا پینیٹریشن کی ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.