Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے ، وزیراعلیٰ بلوچستان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ :  وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے، ہم سیاسی اور گروہی اختلافات اور زاتی مفادات کو پس پشت ڈالیں گے۔

وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو نے یوم قائد پر اپنے پیغام میں کہا کہ رواداری، روشن خیالی اور جمہوریت کا فروغ قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے، روایتی دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم اتحاد واتفاق کے ذریعہ ان سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہے، قائد کے زریں اصول اتحاد، تنظیم اوریقین محکم پاکستان کو مستحکم ریاست بنانے کی بنیاد فراہم کرتے ہیں، ان اصولوں پر عملدرآمد کی جتنی ضرورت آج ہے شاید اس سے پہلے کبھی نہیں تھی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.