Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

قلات میں تعمیر و ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے ، ضیاء لانگو

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہؒ : صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ قلات میں تعمیر و ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے جو آگے بھی جاری رہیگا حالیہ کارکردگی میں لوگوں کو عصر حاضر سے ہم آہنگ سہولیات کی فراہمی کو مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع قلات کے عوام کا اعتماد ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ صوبائی مشیر نے کہا کہ ضلع قلات میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے ایک انقلاب آیا ہے ہم سے پہلے بھی قلات سے سینٹ،قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے نمائندے منتخب ہوئے ان کی کارکردگی سے بھی عوام بخوبی واقف ہیں پشت در پشت قلات سے منتخب ہوتے گئے لیکن قلات کو ایک ترقی یافتہ اور جدید شہر کے بجاے کھنڈر بنا کر چھوڑ دیا ابھی قلات کی ترقی ان سے ہضم نہیں ہورہی اور مختلف قسم کے پروپیگینڈوں کا سہارا لیکر اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ قلات کی عوام اب باشعور ہو چکی ہیں انھیں اپنے اچھے اور برے کی اچھی طرح سے پہچان ہوگئی ہے عوام بخوبی جان چکی ہیں کہ اپنی ذات اور مخصوص طبقے تک محدود رہنے والے نمائندے کون ہیں اور عوامی نمائندے،اجتماعی مفادات کا خیال رکھنے والے عوام کے دکھ درد کا خیال رکھنے والے اور ہر وقت اپنے عوام کے درمیان رہنے والے کون ہیں صوبائی مشیر نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف اقتدار کا حصول نہیں اصل امتحان تو اقتدار میں رہ کر عوام کی خدمت کرنا ہے قلات کے عوام نے مجھے اپنا نمائندہ منتخب کیا تو جوابدہ بھی قلات کے عوام کا ہوں قلات کے لیے ہماری خدمات زمین پر دکھائی دے رہی ہیں انشاء اللہ مستقبل میں بھی اس کارکردگی میں مزید بہتری قلات کے عوام کو دکھائی دے گی ہم وہ نماہندے نہیں کہ جنہوں نے قلات کی ترقی صرف کاغذوں کی حد محدود رکھنے کے بعد پھر بھی قلات کے اصل نماہندے ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.