Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ڈالراور سونا مزید مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر مندی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر مہنگا ہوگیا، فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑھوتری دیکھی گئی جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں دوبارہ مندی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روزکے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک پیسے مہنگا ہو گیا۔ اورقیمت 178 روپے 12 پیسے سے بڑھ کر 178 روپے 13 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف عالمی مارکیٹوں میں سونے کی قدر 5 ڈالر اضافے کے بعد 1810 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں دوبارہ 450 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ26 ہزار 150 روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت 386 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 8 ہزار 153 روپے ہے ۔

اُدھر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر اُتار چڑھاؤ کے بعد 148.52 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 44118.39 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کربند ہوا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.