Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں میاں بیوی سمیت 4 افراد ہلاک

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (سٹی رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں میاں بیوی سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقہ بروری روڈ پر بلوچ کالونی میں رہائش پذیر ایک شخص تیمور نے اپنے آپ کو گولی مار کر خودکشی کرلی اسی طرح لورالائی کے علاقے دھوبی گھاٹ محلہ میں رہائش پذیر جمال خان اور اس کی اہلیہ مسماة (ز) گیس کے باعث دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔ اس کے علاوہ نوکنڈی کے علاقے میں ٹرالر اور زمباد گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں آگ بڑھکنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ گاڑیوں میں آگ لگنے سے دونوں گاڑیاں جل گئیں۔ کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں سرغڑگئی میں گیس دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ دکی کے علاقے چمالنگ میں کوئلہ کان سے کوئلہ نکالتے ہوئے ٹرالی کی زد میں آکر 3 کانکن علی محمد، نیاز محمداور اللہ محمد زخمی ہوگئے نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.