Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پیپلز پارٹی رہنما چودھری احمد مختار انتقال کر گئے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری احمد مختار انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع نے ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔

چودھری احمد مختار سال 2008 سے سال 2013 تک تک وزیر دفاع رہے جبکہ وہ مختلف ادوار میں وزیر دفاع، وزیر پانی و بجلی اور وزیر تجارت بھی رہ چکے تھے۔

چودھری احمد مختار کے انتقال پر مختلف سیاسی رہنماؤں نے اظہار افسوس کیا جبکہ پارٹی رہنما و کارکنان نے ان کے انتقال کی خبر سن کر ان کے گھر پہنچنا شروع ہو گئے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے  پیپلز پارٹی رہنما مختار احمد کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ چودھری احمد مختار کے ساتھ سیاسی معاملات پر بحث ہوتی تھی، پاکستانی سیاست میں چودھر ی احمد مختار کو یاد رکھا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.