Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کورونا لہر؛ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس نہ بلانے کا فیصلہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پارلیمانی کمیٹی برائے کورونا نے وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس ہوا جس میں اسد عمر، بابر اعوان، علی محمد خان اور دیگر ارکان شریک ہوئے جبکہ اپوزیشن کا کوئی بھی نمائندہ شریک نہ ہوا۔ کمیٹی نے مشاورت کے بعد سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو کورونا سے متعلق پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے تھی، ہمیں کورونا صورتحال کو مدنظر رکھ کر متفقہ فیصلے کرنے چاہئیں، میں نے اپوزیشن سے خود رابطہ کیا اور اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی، اب اپوزیشن کے انکار کی وجہ وہ خود بتا سکتے ہیں، کچھ فیصلے قومی اہمیت کے ہوتے ہیں جن پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.