Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیراعظم کا ایک روزہ دورے پر آج لاہور آنے کا پروگرام، عثمان بزدار ملاقات کرینگے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :  وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے، وزیر اعلی پنجاب کی وزیر اعظم سے ون آن ون ملاقات ہوگی، عثمان بزدار صوبے کے امور بارے وزیراعظم کو بریف کریں گے۔

وزیراعظم فردوس مارکیٹ انڈر پاس کی سافٹ لانچنگ کریں گے۔ فردوس مارکیٹ انڈر پاس کے منصوبے کی افتتاحی تقریب ایوان وزیراعلی میں ہوگا۔ دیہی علاقوں میں ایک ہزار کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے منصوبے بارے وزیر اعظم کو بریف کیا جائے گا۔

عمران خان ایوان وزیراعلی میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ پنجاب حکومت نئے بزنس پارک منصوبے پر وزیراعظم کو بریفنگ دے گی۔ وزیراعظم کو ریور راوی پراجیکٹ میں ہونے والی اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے، ہیلتھ کارڈ اور صحت کے شعبے پر بھی وزیراعظم کو بریف کیا جائے گا۔ عمران خان سے کابینہ کے ارکان بھی ملاقات کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.