Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سعودی عرب کے دفاع کی جب ضرورت پڑی ساتھ کھڑے ہوں گے : وزیراعظم

0

ریاض : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے دفاع کی جب ضرورت پڑی پاکستان ساتھ کھڑا ہوگا۔

سعودی سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ بندھا ہوا ہے اور اس کی دو وجوہات ہیں۔ پہلی وجہ سے مقدس مقامات ہیں اور دوسری وجہ جب بھی پاکستان کو ضرورت پڑی ہے سعودی عرب ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے پاکستان پر عزم ہے، پاکستان ہمیشہ اپنے مخلص دوستوں کو یاد رکھتا ہے۔ میں سعودی عرب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ جب بھی آپ کے دفاع درپیش ہوگا تو دنیا میں کچھ بھی ہورہا ہو لیکن ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان اچھے ہمسائے کے طور پر آگے بڑھ سکتے ہیں، بھارت کشمیریوں کواستصواب رائے کا حق دے توامن ممکن ہے، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کوحق خودارادیت دے۔ بھارت اگر مقبوضہ کشمیر کا معاملہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرے تو ہمارا کوئی جھگڑا نہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کے ساتھ کرکٹ کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، گزشتہ روز ورلڈکپ میں پاکستان نے تاریخی فتح حاصل کی، گزشتہ روز پاکستان نے کرکٹ میں بھارت کو چاروں شانے چت کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے وسیع مواقع ہیں۔پاکستان کی وسطی ایشیا اور چین کی بڑی مارکیٹ سے جڑا ہوا ہے اور پاکستان سٹریٹجک سطح پر واقع ہے جہاں معیشت کا دروازہ ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.