Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

چہروں کی تبدیلی سے بلوچستان کے عوام کو کوئی فرق نہیں پڑتا ، مولانا عبدالحق ہاشمی

0

کوئٹہ : امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ چہروں کی تبدیلی سے بلوچستان کے عوام کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔وفاق اور صوبے کے حکمرانوں کی لوٹ مار ختم کیے بغیرتبدیلی ممکن نہیں۔جماعت اسلامی ملک کو حقیقی تبدیلی لاسکتی ہے۔ نظام کی تبدیلی کے لیے پرامن جمہوری جدوجہد وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔ نالائق حکمرانوں نے ملک تباہ کر دیا۔بدعنوانی نے ہر ادارے ہرعلاقے کو تباہ کردیاہے۔نوجوان آگے آئے تاکہ عوام کو لٹیروں کے چنگل سے آزادکرکے ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جائے۔نوجوانوں کو روزگار،جدید دینی وعصری تعلیم دیکر ہی قوم ترقی کرسکتی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ مہنگائی بے روزگاری کے خلاف جماعت اسلامی میدان عمل میں موجود ہے حکمرانوں نے جو وعدے کیے اب اس کے برخلاف کررہے ہیں۔عوام سے روزگار چھین کر بدعنوانی کو رواج دیا جارہا ہے بھاری سودی قرضے تباہی وبربادی کے راستے ہیں۔حکومت نے آئی ایم ایف کے ایما پر کرپشن وقرضوں کا بازار گرم کرکے مہنگائی وبے روزگاری سے نوجوانوں سمیت ہر طبقے کو پریشان کر رکھا ہے بلوچستان کو جماعت اسلامی ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرکے نوجوانوں کو روزگار اورترقی وخوشحالی دیگی۔بلوچستان میں چہروں کی تبدیلی سے عوام کوکوئی فائدہ نہیں ملیگا بلکہ باریاں لینے والے مالامال ہوں گے۔بدعنوانی عروج پر ہے جس کی وجہ سے بدعنوان مالامال اور دیانت دار طبقے پریشا ن ہیں جب تک سسٹم ٹھیک نہیں ہوگا حالات بھی ٹھیک نہیں ہوسکتے۔جام حکومت کے بعد بھی یہی روش ہوگی عوام کو سننے پوچھنے والا کوئی نہیں۔غریب کم آمدنی والے بے روزگاروں کی آٹاچینی گھی وراشن خریدنے کی قوت ختم ہوگئی فاقوں،خودکشی وخودسوزی میں اضافہ ہورہا ہے دوسری جانب حکومتی سطح پر لوٹ مار جاری ہے جماعت اسلامی ان برائیو ں کے خلاف میدان عمل میں موجود ہیں غریب کا چولھا ٹھنڈا،نوجوانوں کو بے روزگار،بدعنوانی ومہنگائی میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف جماعت اسلامی 31اکتوبر کو اسلام آبادمیں مارچ کریگی عوام ونوجوان اس جدوجہد میں ہماراساتھ دیں تاکہ آئی ایم ایف وامریکی غلاموں سے قوم کو نجات دلائی جائیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.