Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مہنگائی اور معاشی بدحالی عوام کو پامال کر رہی ہے ، شازیہ مری

0

اسلام آباد : ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ مہنگائی اور معاشی بدحالی عوام کو پامال کر رہی ہے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ آٹا، چاول،گھی،دالیں اور سبزیاں غریب کی خریداری سے باہر ہیں، درمیانہ طبقہ غربت کی لکیر سے نیچے آ چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو بھگانے کیلئے ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا ہوگی،قائد حزب اختلاف جلد از جلد عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائیں، پنجاب میں بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کیلئے فضا سازگار ہے۔شازیہ مری نے کہاکہ پنجاب میں بزدار کو نکالے کے بعد عمران خان کو نکالنا آسان ہوگا،عمران خان کو مزید اقتدار میں رہنے دینا عوام سے منافقت ہوگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.