Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نواز شریف کا خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ ، رہائی پر مبارکباد

0

کراچی : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے خورشید شاہ کو ضمانت پر رہائی پر مبارکباد دی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیاں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا، دونوں رہنماؤں نے موجودہ معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور خورشید شاہ کا پارلیمنٹ کے اندر مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے پراتفاق ہوا۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہاکہ ملک کے موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں متحد ہوں، ماضی کو بھلا کر سلیکٹڈ حکومت سے عوام کی جان چھڑائی جائے۔ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے کے لیے خورشید شاہ نے کردار ادا کرنے کی پیشکش بھی کی۔

ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران قائد مسلم لیگ ن نے کہاکہ دو سال تک آپ کو پابند سلاسل رکھ کر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، حکومت کا سارا زور عوام کو ریلیف دینے کے بجائے اپوزیشن رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات بنانے پر لگا رہا۔واضح رہےکہ سید خورشید شاہ نے مسلم لیگ ن کے قائد کا رہائی پر مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.