کوئٹہ(آن لائن)چیف آف ساراوان و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان رکن بلوچستان اسمبلی نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹیوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ بلوچستان جس طرح بلوچ کا گھر ہے اسی طرح پشتونوں کا بھی مسکن ہے محسن داوڑ کو اپنے گھر آنے سے روکنا قابل مذمت حرکت ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے انہوں نے کہاکہ خواہش نہیں گرتے پھل جھولی میں ‘ وقت کی شاخ کو میرے دوست ہلانا ہوگا ‘ کچھ نہیں اندھیرے کو برا کہنے سے ‘ اپنے حصہ کا دیا خود ہی جلانا ہوگا ۔
مشرق مزید