Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ملک کا سب سے بڑا ڈومیسٹک ایونٹ قائداعظم ٹرافی کراچی کے تین سینٹرز میں شروع

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی:   ملک کا سب سے بڑا ڈومیسٹک ایونٹ قائداعظم ٹرافی کراچی کے تین سینٹرز پر شروع ہو گیا۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر ایک کروڑ ستر لاکھ کی انعامی رقم رکھی گئی ہے، سینٹرل پنجاب اعزاز کا دفاع کر رہی ہے۔

قائداعظم ٹرافی کا آغاز کراچی میں ہو گیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میزبان سندھ اور دفاعی چیمپیئن سینٹرل پنجاب کی ٹیمیں مدد مقابل ہیں، ٹاس جیت کر سندھ کی ٹیم پہلے فیلڈنگ کر رہی ہے جبکہ یوبی ایل گراونڈ پر خیبر پختونخواہ کے خلاف بلوچستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

نیشنل بینک گراونڈ پر نادرن کی سدرن پنجاب کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔ انجری کے بعد سینٹرل پنجاب کے اوپنر احمد شہزاد اور فاسٹ باولر حسن علی کی واپسی ہوئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.