لاہور : ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 10 روپے اضافہ کردیا گیا، نئی قیمت 130 روپے فی کلو مقرر ہوگئی، گھریلو سلنڈر 120 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 455 روپے اضافہ ہوا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی کے مختلف دام وصول کیے جارہے ہیں۔ چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمت 60 ڈالر فی ٹن بڑھی، آئندہ چند روز کے دوران قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ، موسم سرما میں گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث ایک لاکھ ٹن ایل پی جی کی درآمدکی ضرورت ہے ، ایل پی جی پر لگے تمام ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں ، شہریوں نے کہا قیمت بڑھنے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔
مشرق مزید