Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پی آئی اے اور ریان ایئر کے مابین کارگو چارٹر معاہدہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  :  پی آئی اے اور ریان ایئر کے مابین کارگو چارٹر معاہدہ طے پا گیا۔ ریان ایئر نے پی آئی اے سے بوئنگ 777 کارگو طیارہ پاکستان تا چین (ارمچی) کیلئے حاصل کیا ہے ۔کارگو طیارہ لگاتار 4 ماہ تک اس روٹ پر پروازیں کرے گا،ڈرائی فروٹ، چلغوزے و دیگر اشیا برآمد کی جائیں گی ۔کوویڈ 19 کی وجہ سے دیگر ایئرلائنز کی طرح پی آئی اے کا بھی طیاروں کا استعمال کم ہوگیا تھا ۔اس ہی تناظر میں پی آئی اے نے اپنا ایک بوئنگ 777 مسافر طیارہ کارگو میں تبدیل کرکے پیش کردیا ہے ۔پی آئی اے کا طیارہ فی پرواز 52 ٹن سے زائد کارگو لے جاسکے گا ،پی آئی اے بحران کا شکار ہوابازی کی صنعت میں دیگر بین القوامی ایئرلائنز کی طرح اسٹریٹیجک پارٹنرشپ میں شامل ہورہی ہے ۔ان اتحادوں کا مقصد مشترکہ طور پر ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھانا اور وسائل بانٹنا ہے ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق سی ای او پی آئی اے کی ہدایات پر کمرشل ڈیپارٹمنٹ کورونا کے دوران اہداف کے حصول کیلئے نئی جدت کے پراڈکٹس متعارف کرا رہا ہے ، امید کرتے ہیں اس پیشرفت سے پاکستان کی برآمدات کے فروغ میں بہت مدد ملے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.