Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ایف پی سی سی آئی کا ترقی پذیر ممالک کیلئے قرض معطلی کا خیرمقدم

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  (بزنس رپورٹر)   فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے صدر میاں انجم نثا ر نے جی 20 کے ترقی پذیر ممالک کے لئے قرض معطلی کے اقدام میں توسیع کا خیرمقدم کرتے ہو ئے طویل المیعاد قرضوں سے نجات یا ان کے مستقل طور پر خاتمے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کورونا وائرس کے بعد کے معاشی بحران سے نمٹا جاسکے ۔ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں انجم نثار نے کہا کہ اگرچہ عالمی معیشت نے کاروبار کو دوبارہ کھولنے کے ساتھ بتدریج بحالی کا آغاز کیا ہے لیکن معیشت کی بحالی آسانی سے نہیں ہوسکی ہے کیونکہ بہت سے غریب ممالک قرضوں کی ادائیگی پر زیادہ خرچ کررہے ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے بین الاقوامی برادری سے پاکستان سمیت دیگر ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کو معاف کرنے کے مطالبے کی بھی حمایت کی کیونکہ کوروناوائرس نے ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کو بکھیر کر رکھ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو پاکستان جیسے ممالک کے لئے سوچنا چاہئے کیونکہ پاکستان کی آمدنی کا سب سے بڑا حصہ قرضے کی ادائیگی میں خرچ کیا جارہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.