Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ڈر ہے کہیں کوئی بڑا سانحہ نہ ہو جائے، شیخ رشید

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن سے مشاورت پر آمادگی ظاہر کردی، لیکن وہ این آر او کسی کو نہیں دیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جلسہ جلسہ کھیل رہی ہے، ڈر ہےکہیں کوئی بڑا سانحہ نہ ہو جائے،  وقت آنے پر پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے غیر جمہوری فیصلے تسلیم نہیں کرے گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوےشیخ رشید احمد نے کہا کہ اداروں سے تصادم کی سیاست کرنے والوں کی سیاست برباد ہو جائے گی، اقامہ ہولڈرز ہی قومی اداروں کے خلاف بات کر رہے ہیں، باقی ساری قوم فوج کے ساتھ ہے۔

شیخ رشید احمد نے خدشہ ظاہر کیا کہ اپوزیشن کے جلسہ جلسہ کھیلنے سے کہیں کوئی بڑا سانحہ نہ ہو جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.