Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان سمیت ملک بھر میں آج اخبار بینی کا قومی دن منایا جارہا ہے 

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

کوئٹہ ( سٹاف رپورٹر) انفارمیشن ٹیکنالوجی کا انقلاب اور بد ترین بحرانی حالات بھی لکھے ہوئے حرف کی حرمت میں کمی نہیں لاسکے ۔ بلوچستان سمیت ملک بھر میں آج اخبار بینی کا قومی دن منایا جارہا ہے ۔ معاشرے کو اخبار بینی کی جانب راغب کرنے اور اس حوالے سے شعور وآگاہی کی خاطر آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے زیراہتمام مذکورہ د ن ہر سال منایا جاتا ہے ۔ واضح رہے کہ25دسمبر 1690ءکو امریکہ سے پہلے ملٹی پیپر کا اجراءہوا تھا اور یہ دن عالمی صحافت میں اہمیت کا حامل ہے ۔ ان گزرے سوا تین سو برسوں میں بین الاقوامی سطح پر صحافت نے کئی مدارج طے کئے اور جہاں اہم کامیابیاں حاصل کیں وہاں مختلف نشیب و فراز کا بھی سامنا کیا ۔ پاکستان میں بھی گزشتہ سات عشروں کے دوران صحافت نے کئی منازل طے کیں ۔ اس دوران شعبہ صحافت نے آمریت اور جمہوری ادوار میں مختلف قدغنوں کا سامنا کیا ۔ سیاسی جماعتوں اور مختلف گروہوں کا دباﺅ برداشت کیا لیکن اس کے باوجود صحافت کے شعبے سے وابستہ مدیران ، عامل صحافیوں اور اور مجموعی طور پر اس پوری صنعت نے ہمت نہیں ہاری اور انتہائی نامساعد حالات کے باجود پیشہ رانہ امور کی انجام دہی کرتے ہوئے اپنے قارئین کو حقائق سے باخبر کیا اور عوام اور حکومت کے مابین پل کا کردار ادا کرتے ہوئے رائے عامہ کی تشکیل اور عوامی مسائل اجاگر کرنے میں فعال و متحرک کردار ادا کیا ۔پاکستان کی صحافتی تاریخ روزنامہ مشرق کے ذکر کے بغیر ادھوری ہے ۔ مشرق کی اولین اشاعت آج سے57سال قبل16ستمبر 1963ءکو لاہورسے ہوئی ۔ اخبار کے اولین بانی عنایت اللہ سے لے کر سید ممتاز شاہ تک مشرق کی پالیسی جدید صحافتی اصولوں اور اعلیٰ صحافتی اقدار کی آئینہ دار رہی ہے۔ بلوچستان سمیت ملک بھرکے سینئر صحافی ، ادیب و دانشور مشرق کا حصہ رہے ہیں جنہوںنے اپنے قلم کے ذریعے ملک میں صحافت اور قلم کی حرمت کا علم بلند رکھا ہے ۔ اکیسویں صدی کے آغاز پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انقلاب ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کی بتدریج پھیلاﺅ کے باوجودآج بھی اخباار ابلاغ کا موثر ذریعہ کہلاتا ہے ۔ جہاں شائع ہونے والی خبریں الیکٹرانک اورسوشل میڈیا کے مقابلے میں زیادہ موثر او رمصدقہ ہوتی ہیں ابلاغ کا یہ ذریعہ/اخبار رائے عامہ کی تشکیل کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کی کردار سازی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے اسی اہمیت کو اجاگر کرنے اور عوامی شعو ر و آگاہی کے لئے آل پاکستان نیوز پیرسوسائٹی کے زیراہتمام25ستمبر کو اخبار بینی کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔ آج کے دن کی مناسبت سے اے پی این ایس کے صدر جناب حمید ہارون اور جنرل سیکرٹری سرمد علی خان نے اپنے پیغام میں پاکستان میں مطالعہ اور خاص طو رپر اخبار بینی کے رجحان کے فروغ اور حوصلہ افزائی کی اہمیت پر زو ر دیتے ہوئے کہا ہے کہ اخباربینی کا دن منانے کا فیصلہ پاکستان میں اخبار پڑھنے کی اہمیت اور افادیت کے بارے میںآ گاہی پھیلانے کے لئے کیا گیا ہے تاکہ تمام طبقات بالخصوص نوجوانوں میں مطالعہ اور اخبار پڑھنے کے رجحان میں اضافہ ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.