Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: وزیراعطم عمران خان آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بھرپور طریقے سے اجاگر کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے خلاف پاکستان کی مؤثر حکمت عملی پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب میں غریب ممالک پر قرضوں سے متعلق بھی اظہار خیال کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی کے جنرل اسمبلی اجلاس سے ویڈیو لنک خطاب میں علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز کو بھی اجاگر کریں گے۔

 

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اپنے ویڈیو لنک خطاب میں دعویٰ کیا تھا کہ وائٹ کالر کرائم کے ذریعے ہر سال ایک کھرب ڈالرز کی منتقلی کی جاتی ہے۔

انہوں نے تخفیف غربت سے متعلق فورم سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی برادری کو رقوم کی غیر قانونی منتقلی کے معاملے پر مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال ترقی پذیر ممالک سے اربوں ڈالرزغیر قانونی طورپر نکل جاتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت کو کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے قوانین بننے چاہئیں جس سے ترقی پذیر ممالک کا پیسہ واپس آئے۔

 

انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ غریب اور ترقی پذیر ممالک سے لوٹی گئی رقم واپس کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کو فنانشنل کرائمز ختم کرنے کا مینڈیٹ ملا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.