Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

فلسطین میں انتخابات، ترکی نے 15 سال بعد حماس اور الفتح میں مفاہمت کرواد ی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکی کی مدد سے فلسطین کی دو بڑی جماعتوں حماس اور الفتح کے درمیان انتخابات کے حوالے سے تاریخی معاہدہ طے پا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق کے مطابق فلسطین میں انتخابات سے متعلق حماس اور الفتح کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پاگیا، 15 سال میں پہلی بار فلسطین کی دو بڑی جماعتیں ملک میں انتخابات کروانے پر متفق ہو گئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس اور الفتح کے وفود کے ترکی میں مذاکرات ہوئے، فلسطینی صدر محمود عباس نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے مفاہمت کے لئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی تھی۔

معاہدے کے تحت انتخابات چھ ماہ کے اندر کروائے جائیں گے، الفتح کے سربراہ محمود عباس اور حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے معاہدے کو منظور کیا، پہلے مرحلے میں قانون ساز اسمبلی کے الیکشن ہونگے پھر صدارتی انتخابات ہونگے۔

آخری مرحلے میں پی ایل او کی مرکزی کونسل کے انتخابات ہونگے، فلسطین میں آخری پارلیمانی انتخابات 2006 میں ہوئے تھے جن میں حماس نے نمایاں کامیابی حاصل کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.