Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نالائق حکومت نے عوام سے جینے کا حق تک چھین لیا، مولابخش چانڈیو

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ادویات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ مسترد کرتی ہے، نااہل اور نالائق حکومت نے عوام سے جینے کا حق تک چھین لیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ عمران خان اپنے مالی سہولت کاروں کی جیبیں بھرنے اور عوام کو لوٹنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیسی حکومت ہے جو آئے روز آٹے، چینی، گھی، دالیں یہاں تک کہ ادویات تک مہنگی کر رہی ہے۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ یہ مافیاز کی حکومت ہے، جو مافیاز سے ہے اور مافیاز کے لیے ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.