Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

موجودہ حکمران نے بھی ملک و قوم آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا : مولانا لونی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : جمعیت علماءاسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر مولاناعبدالقادرلونی صوبائی امیر خیبر پختونخوا قاضی گل الرحمن نکیال صوبائی امیر سندھ مولاناعزیزاحمد شاہ امروٹی صوبائی امیر پنجاب مولانا ثناءاللہ فاروقی ودیگر نے کہا کہ موجودہ حکمران نے بھی ملک و قوم آئی ایم ایف کے پاس گروی کر رکھ دیا پچھلی حکومت کو آئی ایم ایف جانے پر موردِ الزام ٹھہرانے والے آج خود آئی ایم ایف کے تمام شرائط مان گئے ایک ارب ڈالر قسط منظوری دینے پر توانائی کے محصولات میں اضافے، پیٹرولیم مصنوعات اور توانائی پر سبسڈی ختم کرنے، مختلف ٹیکسز میں اضافے، اداروں کی نجکاری شرائط قبول کیا جارہا ہے کسی حکومت میں بھی آزادنہ اور خودمختار معاشی پالیسیوں کی صلاحیت نہیں رہا اور معیشت کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی استحصالی پالیسیوں کی تسلسل سے قوم کی خون نچوڑا گیا قوم پر مسلسل مہنگائی کا بوجھ لادے جارہے ہیں جس کے باعث غربت کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام پیدا کرنے کے دعوے جھوٹ کا پلندہ ہے جب تک آئی ایم ایف اور عالمی مالیاتی اداروں کی قرضوں سے نہیں چھڑائیں گے معاشی استحکام ایک خواب ہی رہے گا قرضوں کے مزید بوجھ تلے دبتا چلا جا رہا ہے اور عوام مہنگائی کی چکی میں دن بدن پستےجارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت بے یقینی کے کیفیت سے دوچار ہونے کی وجہ سے ملکی سلامتی متاثر ہورہی ہے یہاں تک کہ ملک کا وزیر خزانہ پر تقرری ا?ئی ایم ایف کی مشاورت سےکی جاتی ہے اور ملک کامرکزی اسٹیٹ بنک بھی کنٹرول میں نہیں رہا انہوں نے کہا کہ خودمختار معاشی پالیسیوں کے بغیر ملک کی قسمت بدلنا ممکن نہیں بلند بانگ دعو¿وں سے نہیں عملاً خودمختار معاشی پالیسیاں تشکیل دیا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.