Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

گوگل و فیس بک میڈیا کو پیسے دیں گے، آسٹریلیا میں دنیا کا پہلا منفرد قانون

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

آسٹریلیا کے پارلیمنٹ نے چند ہفتوں تک زیر غور رہنے کے بعد بلآخر دنیا کا پہلا منفرد قانون پاس کرلیا،جس کے تحت گوگل و فیس بک جیسی کمپنیاں مقامی صحافتی و نشریاتی اداروں کو معاوضے کی ادائیگی کریں گے۔

آسٹریلوی پارلیمنٹ نے 25 فروری کو نیا قانون منظور کرلیا، جس کے بعد اب گوگل و فیس بک جیسی کمپنیاں آسٹریلیا کے صحافتی اداروں کو معاوضہ فراہم کریں گی۔

آسٹریلوی حکومت نے گزشتہ برس کے آخر میں مذکوہ قوانین بنانے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد گوگل و فیس بک نے آسٹریلیا میں کام بند کرنے کی دھمکی بھی دی تھی مگر بعد میں گوگل نے میڈیا کو معاوضہ فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

لیکن فیس بک نے مذکورہ قوانین سے اختلاف کرتے ہوئے 17 فروری کو آسٹریلیا میں ہر طرح کے صحافتی مواد کی شیئرنگ اور اشاعت پر پابندی لگادی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.