پنجاب سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں جس میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ(ن) کے 5، 5 جب کہ (ق) لیگ کا ایک امیدوار شامل ہے۔
سینیٹ الیکشن میں پنجاب کی تمام 11 نشستوں کے نتائج آگئے ہیں، اور تمام 11 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں، سینیٹرزکی کامیابی کانوٹیفکیشن 3 مارچ کے بعد جاری کیاجائےگا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب سے سینیٹ کی 11 نشستوں میں سے پی ٹی آئی کے 5، مسلم لیگ (ن) کے 5 اور مسلم لیگ (ق) کا ایک امیدوار کامیاب ہوا۔
واضح رہے کہ افنان اللہ خان مس