Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

چیئرمین پی سی بی ڈومیسٹک سیزن کے کامیاب انعقاد پر مسرور

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے ایونٹس کیلنڈر کے کامیاب انعقاد پر شعبہ ہائی پرفارمنس کو سراہا ہے ۔ 30 ستمبر 2020 سے شروع ہونے والا ڈومیسٹک سیزن 21-2020 نیشنل ٹی ٹونٹی کپ فرسٹ الیون سے شروع ہوا۔ سیزن کا اختتام 23 فروری 2021کو کھیلے گئے نیشنل انڈر 16 ون ڈے ٹورنامنٹ سے ہوا۔ چیئر مین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ 9 ایونٹس پر مشتمل 220 میچوں کا کامیاب انعقاد شعبہ ہائی پرفارمنس کا قابل قدر کارنامہ ہے ۔ احسان مانی نے کہا کہ سیزن کے کامیاب انعقاد کی وجہ سے تاریخ میں پہلی مرتبہ پی سی بی اب چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے پرنسپل سپانسر کے ساتھ معاہدوں کے قریب ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان معاہدوں سے حاصل ہونے والی تمام رقم کرکٹ پر خرچ ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سیزن نے نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا کئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.