Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستانی امریکن صائمہ محسن کو پہلی مسلم فیڈرل پراسیکیوٹر مقرر کر دیا گیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ڈیٹرائٹ  : پاکستانی امریکن صائمہ محسن کو پہلی مسلم فیڈرل پراسیکیوٹر مقرر کر دیا گیا۔

صائمہ محسن کو ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں فیڈرل پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا، وہ پہلی امریکن مسلم خاتون ہیں جو اگلے ماہ یہ منصب سنبھالیں گی۔

باون برس کی صائمہ محسن قائم مقام یوایس اٹارنی برائے ایسٹرن ڈسٹرکٹ کا منصب موجودہ عہدے دار میتھیو شنائیڈر کی مدت ختم ہونے پر 2 فروری کوسنبھالیں گی۔ میتھیو نے ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ صدارت چھوڑتے ہی استعفی دے دیا تھا، وہ یکم فروری کو باضابطہ طور پر ریٹائر ہو جائیں گے جس کے بعد اٹارنی کی نشست صائمہ محسن سنبھالیں گی۔ وہ 2002 سے اٹارنی آفس میں کام کر رہی ہیں۔

صائمہ محسن نے اپنی تقرری کو عزت افزائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ میں قانون کی عملداری یقینی بنانے کے مشن کو ماضی کی طرح دیانتداری کےساتھ جاری رکھیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.