Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

حکومت مخالف تحریک سے کس طرح نمٹا جائے ؟ وزیراعظم نے وزرا کا اجلاس بلالیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : حکومت مخالف تحریک سے کس طرح نمٹا جائے ؟ وزیراعظم نے وزرا اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس آج بلالیا، عمران خان موجودہ سیاسی صورتحال پر گائیڈ لائن دیں گے۔

ذرائع کے مطابق ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور ہوگا، حکومتی بیانیہ سے متعلق مشاورت ہوگی۔ قومی سطح کے مختلف امور پر بریفنگ دی جائے گی۔

ادھر وزیر اعظم نے زراعت کی بحالی سے متعلق بھی اہم اجلاس طلب کرلیا، جس میں وفاقی اور صوبائی وزراء بھی شریک ہوں گے۔ زراعت کے شعبہ میں بحالی سے متعلق تجاویز پر مشاورت ہوگی۔

ٹیکسٹائل شعبہ سے متعلق بھی اجلاس آج ہوگا، حکومتی معاشی پیکجز کے بعد ٹیکسٹائل شعبہ کی صورتحال پر غور ہوگا۔ ٹیکسٹائل شعبہ کو مزید معاشی معاونت فراہم کرنے سے متعلق مشاورت ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.