کرتار پور پر 14 جولائی کو پاک بھارت مذاکرات ہونگے: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری پر 14 جولائی کو پاک بھارت مذاکرات ہونگے، واہگہ بارڈر پر دونوں ملکوں کے وفد میں ملاقات ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا وزیراعظم کے دورہ روس پر قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں، روسی حکام سے رابطے میں ہیں، وزیراعظم عمران خان صدر ٹرمپ کی دعوت پر 21 جولائی کو امریکا جائیں گے، عمران خان کی صدر ٹرمپ سے ملاقات 22 جولائی کو ہوگی، فرانس نے قیمتی 487 نوادرات پاکستان کے حوالے کر دیں، پاکستان نے کلبھوشن یادیو کیس بہترین لڑا، فیصلے پر بات نہیں کرسکتے۔

ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کشمیر پر اقوام متحدہ کی دوسری رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہیں، رپورٹ میں کمیشن آف انکوائری کے قیام کی سفارش کی گئی ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اکبر ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی، 21 افراد جاں بحق

جمعرات جولائی 11 , 2019
صادق آباد: رحیم یار خان کےقریب اکبر ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثے میں 21 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔  حادثہ اتنا شدید تھا کہ مسافر ٹرین کا انجن اور تین بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ المناک حادثے کے بعد رحیم یار خان اور […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط