Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیراعظم کا پیغمبراسلام ﷺ سے متعلق روسی صدر کے بیان کا خیرمقدم

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ 

وزیر اعظم عمران خان نے روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی ’آزادی اظہار‘ نہیں ہے۔

 

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ پر کہا کہ ہم مسلمانوں خصوصاً مسلم رہنماؤں کو، اسلام فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے اس پیغام کو غیر مسلم دنیا کے رہنماؤں تک پہنچانا چاہیے۔

واضح رہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا تھا کہ پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی آزادی اظہار میں شمار نہیں ہوتی۔

ولادی میر پیوٹن نے جمعرات کو اپنی سالانہ نیوز کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ پیغمبر کی شان میں گستاخی ’مذہبی آزادی اور مسلمان کے جذبات کی خلاف ورزی ہے‘۔

روسی صدر پوتن نے کہا تھا کہ فنکارانہ آزادی کی اپنی حدود ہیں اور اس سے کسی دوسرے کی آزادیوں کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے۔ مذہبی شخصیات کی اہانت آمیز تصاویر ان کے چاہنے والوں کو تشدد پر اکسانے کا باعث بنتی ہیں۔

اس موقع پر روسی صدر نے چارلی ہیبڈو میگزین کے ادارتی دفتر پر پیغمبر اسلام ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور اس کے نتیجے میں میگزین کے دفتر پر حملے کا حوالہ بھی دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.