Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ 2سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے ،آئی ایس پی آر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ( این این آئی) بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ 2سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشتگروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں لانس نائیک منظر عباس اور سپاہی عبدالفاتح شہید ہو گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطا بق لانس نائیک منظر عباس شہید کا تعلق خوشاب سے جبکہ شہید سپاہی عبد الفاتح کا تعلق خضدار سے ہے آئی ایس پی آر کے مطا بق فرار دہشتگردوں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ سیکورٹی فورسز بلوچستان میں امن کے دشمنوں کو شکست دینے کے لئے پر عزم ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.