Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سنیل شیٹھی کی بیٹی سے بھارتی کرکٹر کے ایل راہل کی شادی طے ہوگئی

0

 بھارتی کرکٹر کنانول لوکیش (کے ایل) راہل اور معروف اداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی اتھیا شیٹھی رواں برس کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

سنیل شیٹھی نے ایک بھارتی نیوز پورٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے اتھیا شیٹھی اور کے ایل راہل کی شادی کی تصدیق کی ہے۔

بھارتی اداکار نے مزید بتایا کہ وہ شادی کے لیے مناسب تاریخ کا انتخاب کر رہے ہیں، اتھیا شیٹھی اور راہل کی رضامندی کے بعد ہی سارے معاملات طے پائیں گے۔

میڈیا کی کچھ رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ راہل اور اتھیا رواں برس دسمبر کے آخر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔

ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ شادی کی تقریب کھنڈالا میں واقع سنیل شیٹھی کے بنگلے ’جہان‘ پر منعقد کی جائے گی تاہم ان خبروں کی تصدیق ابھی نہیں ہوئی۔

بھارتی اداکارہ اتھیار شیٹھی اور بھارتی کرکٹ اوپنر کے ایل راہل گزشتہ 3 سال سے ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں تاہم انہوں نے اپنے تعلق کو میڈیا سے پوشیدہ رکھا تھا لیکن اتھیا شیٹھی کے بھائی آہن شیٹھی کی پہلی فلم کی خصوصی اسکرینگ پر اتھیا شیٹھی اور راہل پہلی بار میڈیا پر ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.